(ایجنسیز)
بیروت: وسطٰی بیروت میں ایک زور دار بم دھماکے میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کے ایک سینیئر معاون سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کو ہونے والے اس حملے میں سینیئر معاون
محمد چتاہ اور ان کے ڈرائیور ہلاک ہوئے۔
چتاہ نے سابق حریری حکومت میں بطور وزیر خزانہ ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔
چتاہ دو ہزار گیارہ میں وزارت عظمی سے ہاتھ دھونے والے حریری کے سینیئر مشیر تھے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں پندرہ زخمی ہوئے۔۔